سکھر :رکشہ تالاب میں گرنے سے خاتون سمیت ایک ہی گھر کے5افرادڈوب گئے

Sep 20, 2024 | 19:37:PM
سکھر :رکشہ تالاب میں گرنے سے خاتون سمیت ایک ہی گھر کے5افرادڈوب گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ کے شہر سکھر کے علاقے قریشی گوٹھ  میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے۔ 

سکھر ے علاقے قریشی گوٹھ میںایک خاندان سے تعلق رکھنے والے 5افراد سے بھرالوڈر رکشہ تالاب  میں گرنے سے خاتون سمیت 5 افراد ڈوب گئے، علاقہ مکینوں کے مطابق لوڈر رکشےمیں سوار افردا کا تعلق ایک  ہی گھرسے ہے جو کسی شادی کی تقریب میں جارہے تھے،

 ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے،ریسکیو آپریشن میں 1122 کے اہلکار شامل ہیں، ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے جاری آپریشن میں اب تک ایک خاتون اور ایک بچے کی نعشیں نکالی گئی ہیں جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں: پشاور پولیس لائنز خودکش حملے میں پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا