پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیمیں ملتان سے لاہور پہنچ گئیں

Sep 20, 2024 | 19:38:PM

(وسیم احمد) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیمیں ملتان سے بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ لاہور پہنچ گئیں۔

جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کل صبح آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے لاہور سے دبئی روانہ ہو جائے گی، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 23 ستمبر کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے لاہور سے دبئی روانہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرے ٹی 20 میں پاکستان ویمنز کو شکست، جنوبی افریقہ نے سیریز اپنے نام کرلی

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 3 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔

مزیدخبریں