پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی رکن قومی اسمبلی منتخب

Sep 20, 2024 | 21:01:PM
پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی رکن قومی اسمبلی منتخب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) خواتین ونگ پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔ 

 پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) کو رحیم یار خان( این اے 171 ) میں قومی اسمبلی کا نشست جیتنےکے بعد ایک اور کامیابی مل گئی، الیکشن کمیشن نے ثمینہ خالد گھرکی کے رکن قومی اسمبلی بننے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جس کے مطابق صدر شعبہ خواتین پنجاب اب باقاعدہ طور پر قومی اسمبلی کی ممبر بن گئی۔ 

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی این اے 171 میں کامیابی کے بعد قومی اسمبلی میں خواتین کی ایک اور مخصوص نشست ملی تھی جس پر پیپلز پارٹی نے ثمینہ خالد گھرکی کو نامزد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین پی ٹی آئی کا 38 ارکان قومی اسمبلی کا فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ