خود کو جمہوریت کا چیمپئن کہنےوالے بھی سازش میں برابر کے شریک ہیں: اسد قیصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مجھے افسوس ہے کہ جو خود کو جمہوریت کا چیمپئن کہتے تھے، وہ بھی اس سازش میں برابر کے شریک ہیں، یہ لوگ رشل لاء نافذ کرنا چاہتے تھے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ جو خود کو جمہوریت کا چیمپئن کہتے تھے، وہ بھی اس سازش میں برابر کے شریک ہیں، بھٹو کا نواسہ، بلاول زرداری، اس سازش میں برابر کا شریک ہے، بلاول زرداری 1973 کے آئین کو ختم کرنے کے لیے غیر جمہوری لوگوں کے ساتھ بیٹھا ہے، بلاول بھٹو آرٹیکل 8، جو بنیادی انسانی حقوق سے متعلق ہے، اس میں ترمیم کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ عملی طور پر ملک میں مارشل لا نافذ کرنا چاہتے تھے، پہلی بار خود کو جمہوری کہنے والے لوگ سویلین کے ملٹری ٹرائل کو جائز قرار دینے والے تھے، مولانا صاحب اور اختر مینگل صاحب کو مختلف آئینی ترامیم کے مسودے دیئے گئے تھے، پاکستانی عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ بلاول بھٹو کا سوشل بائیکاٹ کریں، ایمل ولی اپنے دادا اور پردادا کی سیاست اور نام کو ملیا میٹ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وائس چانسلرز کی تعیناتی، پنجاب حکومت گورنر پنجاب کے خلاف میدان میں آگئی
اسد قیصر نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم پاکستان میں آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ، اور پارلیمان کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔