پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کی نظر بندی کے آرڈر جاری

Sep 20, 2024 | 21:05:PM

(24 نیوز) ڈی سی لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پانچ رہنماؤں کی نظر بندی کے آرڈرز جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  فہرست میں شامل افراد میں انجینئر یاسر گیلانی، ملک افضل، فضل خان، فضل داد خان، اور عامر گیلانی شامل ہیں۔ مراسلے کے مطابق، ان تمام افراد کو 30 دن کے لیے کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جائے گا۔

دوسری جانب، لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کریں اور اس عمل میں کسی بھی فریق کے جوابات سے متاثر نہ ہوں۔

عدالت نے درخواست کو نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے جلسہ روکنے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا، جبکہ عالیہ حمزہ سمیت دیگر نے جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں