’’شیطان نے مجھے ننگا کر دیا تھا‘‘،بالی ووڈ اداکارہ کا شوبز چھوڑنے پر انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دینِ اسلام کی خاطر بالی ووڈ جیسی انڈسٹری چھوڑنے والی خوبرو اداکارہ و ماڈل ثناء خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پتہ نہیں چلا کہ شیطان نے انہیں ننگا کردیا تھا۔
اپنے تازہ انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے انکشاف کیا کہ وہ شوبز میں جسم کے ننگے پن کو آزادی اور جدت سمجھنے لگی تھیں، شوبز میں آہستہ آہستہ ان کے لباس بدلتے چلے گئے اور انہیں پتا ہی نہیں چلا کہ کب انہوں نے اپنی سادگی کھو دی۔
انہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ بگ باس کے بعد انہوں نے قرآن کا ترجمہ پڑھنا شروع کیا اور پھر ان کی زندگی میں ایک بہت بڑی تبدیلی آئی، ان کے شوہر ان کے لیے ایک نعمت ہیں اور ان کے بغیر ان کی زندگی کا سفر اتنا آسان نہ ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے شادی کےلیے بھارت آنا بیوقوفی تھی، نامور اداکارہ کا اظہارِ افسوس
واضح رہے کہ اداکارہ ثناء خان ان چند شوبز سٹارز میں شامل ہیں جنہوں نے دین کی خاطر اپنے کیریئر کی بلندیوں پر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہا، انہوں نے سلمان خان کی سپرہٹ فلم ’جے ہو‘، ’وجہ تم ہو‘ اور ’ٹائلٹ ایک پریم کتھا‘ جیسی فلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے شہرت کی بلندیوں کو چھووا۔