پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان ٹیسٹ سیریز کےنئےشیڈول کااعلان

Sep 20, 2024 | 21:19:PM

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت تین ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز 7 سے 28 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق، دوسرا ٹیسٹ میچ اب کراچی کے بجائے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، یہ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 15 سے 19 اکتوبر تک پلان کیا گیا تھامگر اب یہ میچ ملتان میں کھیلا جائے گا۔

پہلا ٹیسٹ میچ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک ہوگا، جبکہ تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 24 سے 28 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کو ملتان پہنچے گی، اور پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اسی دن ملتان میں موجود ہوگی۔دوسرے ٹیسٹ میچ کو کراچی سے ملتان منتقل کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اگلے سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بڑے پیمانے پر کام جاری ہے۔

مزیدخبریں