17 اشیاءمہنگی ، 15 سستی،ہفتہ وار رپورٹ میں مہنگائی 13فیصد سے نیچے آگئی

Sep 20, 2024 | 21:23:PM
17 اشیاءمہنگی ، 15 سستی،ہفتہ وار رپورٹ میں مہنگائی 13فیصد سے نیچے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی 0.52 فیصد کمی سے مجموعی شرح 12.72 فیصد تک آگئی۔ 

 ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 12.72 فیصد تک آگئی،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایک ہفتے میں 15 اشیاء سستی ہوئیں، 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا،ایک ہفتے میں زندہ مرغی فی کلو 6 روپے 50 پیسے مہنگی ہوگئی،دال چنا کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 23 پیسے کا اضافہ ہوا،انڈے فی درجن 2 روپے 10 پیسے مہنگے ہوئے،لہسن کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ ہوا،چاول، دودھ، دہی، مٹن، بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ایک ہفتے میں پیٹرول 10 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 13روپے تک سستا ہوا، پیاز 7 روپے ، ٹماٹر 3 روپے 70 پیسے،چینی ایک روپے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 18 روپے تک سستا ہوا،دال مونگ، دال ماش، آلو، آٹا، سگریٹ بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونا رکھنے والوں کے وارے نیارے، فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ