(طیب سیف) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی اٗٓئی) بیرسٹر گوہرخان نے لاہور جلسے کا این اوسی ملنے کے بعد وڈیو پیغام جاری کردیا۔
جاری کردہ ویڈیو پیغام میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو 21 ستمبر کو لاہور جلسہ کیلئے این او سی جاری کردیا گیا ہے ،این او سی جاری کرنے پر کرنے پر میں ضلعی انتظامیہ کا مشکور ہوں، زیادہ سے زیادہ کارکن جلسہ میں شرکت کریں، پورے ملک کے لوگ آئیں۔
ان کا کہناتھا کہ میں انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ کل راستوں میں کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کرے تاکہ رکاوٹیں نہ ہونے پر عوام وقت پر پہنچ سکیں گے اور ہم جلسہ بر وقت ختم کرسکیں،پی ٹی آئی ورکرز سے درخواست ہے، پرامن طریقے سے جلسہ میں شرکت کریں، انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے اپیل ہے ایک بجے تک جلسہ گاہ پہنچیں تاکہ وقت پر سارا عمل ہو،یہ عمران خان کا پیغام ہے کہ سب کارکن جلسہ میں شرکت کریں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ میری لاہوریوں سے درخواست ،پنجاب کے عوام سے درخواست ہے کہ اس جلسہ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کی نظر بندی کے آرڈر جاری