وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا دورہ امریکہ ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نایب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر اپنا دورہ امریکہ ملتوی کردیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ نے آج رات نیویارک کے لئے روانہ ہونا تھا اور اقوام متحدہ کی سمٹ آف دا فیوچر میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کرنا تھی مگرموجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکہ ملتوی کردیا۔
وزیرخارجہ کے دورے کے بارے میں گزشتہ روز ہی وزارت خارجہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا تھا۔