لاہور میں پی ٹی آئی کاجلسہ،راستے بند ،پولیس جلسہ گاہ پہنچ گئی

Sep 20, 2024 | 22:42:PM

 (اسرارخان)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کا کاہنہ میں جلسے سے پہلے ہی پولیس کی بھاری نفری جلسے کے مقام پر پہنچ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس بھاری نفری لے کر جلسہ گاہ پہنچ گئی جبکہ جلسے کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جا رہا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مختلف راستوں کو بند کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ کل راستوں میں  کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کرے تاکہ رکاوٹیں نہ ہونے پر عوام وقت پر پہنچ سکیں گے اور ہم جلسہ بر وقت ختم کرسکیں،پی ٹی آئی ورکرز سے درخواست ہے، پرامن طریقے سے جلسہ میں شرکت کریں،انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے اپیل ہے ایک بجے تک جلسہ گاہ پہنچیں  تاکہ وقت پر سارا عمل ہو،یہ عمران خان کا پیغام ہے کہ سب کارکن جلسہ میں شرکت کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاہور جلسے سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کا ویڈیو پیغام جاری

مزیدخبریں