(حاشر احسن) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس ہوا اور جسٹس منصور علی شاہ کی عدم شرکت کے باعث اجلاس بغیر کارروائی پیر تک مؤخر کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی اجلاس جسٹس امین الدین کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں نامزدگی کے بعد بلایا گیا، کمیٹی اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ نے شرکت نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: فوجداری معاملات میں قوانین کا ماضی سے اطلاق نہیں ہوسکتا، جسٹس منصور علی شاہ
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ مصروفیات کے سبب شرکت نہ کر سکے، جسٹس منصور علی شاہ کی عدم شرکت کے باعث اجلاس بغیر کارروائی پیر تک موخر کردیا گیا۔