(24 نیوز )بڑھتا عدم برداشت کابڑھتا رجحان معاشرے کے سکون کو برباد کرنے کے نہج پر پہنچ چکا ہے ، جگہ جگہ مار پیٹ، گھریلو جھگڑے اس عنصرکو واضح کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر بھی ایسے ہی واقعات ہماری آنکھوں کو چندیا رہے ہوتے ہیں ، لیکن کچھ واقعات ایسے غیر معمولی ہوتے ہیں کہ ہم اس پر بولنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔
ایسا ہی ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، ویڈیو میں دیکھاجا سکتاہے کہ روڈ پر نوجوان لڑکیاں آپس میں لڑرہی ہیں ، نوجوان لڑکیوں نے اپنے اپنے درسگاہ کا یونیفارم زیب تن کر رکھا ہے ، جن سے
صاف صاف عیاں ہو رہا ہے کہ ان کا تعلق مختلف اداروں سے ہے اور گروپ کی صورت حریف گروپ کی لڑکی پر تشدد کر رہی ہیں ، متاثرہ لڑکی کو بیلٹ ، بیگ اور دیگر اشیا سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جبکہ لڑکے کھڑے ویڈیو بنا رہے ہیں ۔
یہ معاملہ ہمیں لڑکوں میں اکثرنظرآتا ہے کہ وہ گروپ کی صورت میں ایک دوسرے سے انتقام لینے یا پھر اپنی دھونس جمانے کیلئے ایسی کارروائیاں کرتے ہیں لیکن اب لڑکیاں بھی ایساکر رہی ہیں ۔