علامہ اقبالؒ کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

Apr 21, 2021 | 10:00:AM
علامہ اقبالؒ کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  شاعرمشرق علامہ محمد اقبالؒ کا83 واں یوم وفات آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ 

علامہ محمد اقبالؒ نے زندگی کے آخری 13 سال جاوید منزل گڑھی شاہو میں گزارے، جاویدمنزل میں ہی پنجاب مسلم لیگ کی تنظیم نو ہوئی، قائد اعظمؒ اور مادر ملت فاطمہ جناحؒ 1936ء میں علامہ صاحب سے ملنے یہیں تشریف لائے تھے۔سیکرٹری آرکیالوجی احسان بھٹہ نے بتایا جاوید منزل کو 1984ء میں علامہ اقبال میوزیم میں تبدیل کرکے قومی ورثہ قرار دیدیا گیا۔ میوزیم میں علامہ کے ذاتی استعمال میں رہنے والی اشیاء،کپڑے، جائے نماز،ان کے والدین اور بیگمات کی تصاویر تعلیمی اسناد ، خطوط اورکئی نوادرات رکھے گئے ہیں۔

 علامہ اقبالؒ کی وفات جس کمرے میں ہوئی وہاں لگے گھڑیال کی سوئیاں صبح کے چاربج کرتین منٹ پر رکی ہوئی ہے جبکہ یہاں موجود کلینڈرپر آخری تاریخ 21 اپریل 1938 کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید148افراد چل بسے۔ 5499 نئے  کیسز