پیپلزپارٹی کی اہم شخصیت اشتہاری قرار ۔۔ وارنٹ گرفتاری جاری

Apr 21, 2021 | 10:42:AM

(24نیوز)پیپلزپاٹی کی سینئر رہنما اور سابق چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ کو   اشتہاری قرار  دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا،احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد کی  احتساب عدالت میں سابق چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ جج  اصغر علی نے احتساب عدالت میں فرزانہ راجہ کی مسلسل عدم پیشی پر برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جب سے ریفرنس دائر ہوا ہے فرزانہ راجہ ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئی۔فرزانہ راجہ کو اگر مستقل استثنا چاہیے تو ایک بار عدالت میں پیش ہونا پڑیگا۔فرزانہ راجہ کو دوبارہ سمن جاری کر رہے ہیں، آئندہ سماعت پر پیش  کیا جائے۔فرزانہ راجہ  کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فرزانہ راجہ نے حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست دائر کی ہے۔بعدازاں عدالت نے ریفرنس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید148افراد چل بسے۔ 5499 نئے  کیسز
 

مزیدخبریں