پلاسٹک سرجری کے بعدسشمیتا سین کیساتھ کیا ہوا ؟۔جانیے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین چہرے کی پلاسٹک سرجری کروانے پر سوشل میڈیا مذاق کا نشانہ بن گئیں۔
بالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں خوبصورتی بڑھانے کے لئے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروانا اب معمول بن گیا ہے لیکن بہت کم ایسی خواتین ہیں جن کی سرجری کامیاب ہوپاتی ہے ورنہ زیادہ تر تو مذاق کا نشانہ ہی بن جاتی ہیں۔سابق مس ورلڈ سشمیتا سین کی حال ہی میں پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ تاہم لوگوں کی توجہ جس چیز پر گئی وہ سشمیتا سین کے چہرے پر کی گئی پلاسٹک سرجری تھی۔
View this post on Instagram
سشمتیا نے جھریاں ختم کرنے کے لئے نہ صرف بوٹوکس کا استعمال کیا بلکہ ہونٹ بھی بڑے کروائے ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹھیک طرح سے ہنس بھی نہیں پارہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے سشمیتا سین کی پلاسٹک سرجری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرجری بھی کامیاب نہیں ہوئی ۔ جبکہ ایک صارف نے کہا سشمتیا کے ہونٹ راکھی ساونت کے ہونٹ لگ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا بوٹوکس کی دکان یہ لوگ بڑھاپا آتے ہی سٹھیانے لگ جاتے ہیں۔ پورا چہرہ ہی خراب کرلیا۔ ونیتا نامی خاتون نے لکھا کتنا پیارا چہرہ تھا اب تو پہچان میں ہی نہیں آرہا۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر تشدد کرتا ۔۔بھوکی سوتی ۔۔کومل رضوی نے اپنی ازدواجی زندگی سے پردہ ہٹادیا