کورونا خطرات۔کیماڑی  میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Apr 21, 2021 | 11:06:AM
کورونا خطرات۔کیماڑی  میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث  کراچی کےضلع کیماڑی کے 3 سب ڈویژن میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن7 یوسیز کی 8گلیوں میں لگایاگیا ہےجو 21 اپریل سے 4 مئی تک جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی سفارش پر  کیماڑی، سائٹ اور بلدیہ کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جہاں  کورونا کے 10مریض موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی ہے اور متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر بھی پابندی ہے، علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل کورونا ایس او پیز کے مطابق ہوں گی جب کہ متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔مزید برآں متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:  پلاسٹک سرجری کے بعدسشمیتا سین کیساتھ کیا ہوا ؟۔جانیے!