آصف زرداری اور فریال تالپور کو احتساب عدالت سے ریلیف مل گیا

Apr 21, 2021 | 11:10:AM

 (24نیوز)احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے  آصف زرداری اور  فریال تالپور کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظورکرلیں ۔ ریفرنسز کی مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
 اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج محمد اعظم خان نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت  کی۔نیب کے گرفتار ملزمان کو پیشی کے لیے اڈیالہ جیل سے نہیں لایا جا سکا۔ جس پر معزز جج نے استفسار کیا کہ کیا امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی؟ کیا ابھی تک مظاہرین سڑکوں پر ہیں؟ جیل حکام بھی حوالاتیوں کو لے کر عدالت نہیں آئے۔ جس پر ملزموں کے وکیل نے جواب دیا کہ حالات ابھی ٹھیک نہیں۔ جج اعظم خان نے ریمارکس دئیے کہ امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو ملک کیلئے بہت نقصان دہ ہوگا۔ اللہ نہ کرے کہ حالات خرابی کی طرف جائیں۔احتساب عدالت نے  آصف زرداری اور  فریال تالپور کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کرلیں بعد ازاں ریفرنسز کی مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

مزیدخبریں