کورونا کیسز میں اضافہ۔پنجاب کے تدریسی ہسپتالوں کی او پی ڈیز 7 دن کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کی روک تھام کے لئے 7 اضلاع کے بڑے تدریسی ہسپتالوں میں 4 شعبوں کی او پی ڈیز مزید ایک ہفتے کے لئے بند کردیں۔
حکومت پنجاب کے ہیلتھ کیئر میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 7 اضلاع فیصل آباد، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ملتان اور راولپنڈی میں کورونا کی روک تھام کے لئے تدریسی ہسپتالوں کے چار شعبوں امراض چشم، جلد، ناک کان و گلہ اور دانتوں کے امراض کے لئے شعبہ او پی ڈی کی بندش میں 7 روز کے لئے توسیع کر دی گئی ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی نہ ہونے کی وجہ سے ان شعبوں کے ڈاکٹروں، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا مریضوں کے علاج اور دیکھ بھال کے لئے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے جبکہ ان چاروں شعبوں کے معمول کے آپریشن بھی 27 اپریل تک موخر رہیں گے، ان شعبوں کے مریضوں کے لئے آؤٹ ڈور کی سہولت دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ 27 اپریل کو حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید148افراد چل بسے۔ 5499 نئے کیسز