پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3اہم اداروں کی رکنیت حاصل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کا اعزاز ،،اقوام متحدہ کے تین اہم اداروں کی رکنیت حاصل کرلی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ کمیشن بین الاقوامی تعاون بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کے جرائم کی روک تھام کے کمیشن، خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیشن اور پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کمیشن کی رکنیت حاصل کر لی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ کمیشن مختلف معاشرتی اور معاشی امور پر بین الاقوامی تعاون بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔انتخابات اقوام متحدہ کے 54 رکنی پرنسپل آرگنائزیشن اکنامک اینڈ سوشل کونسل میں ہوئے تھے۔یکم جنوری 2022 سے پاکستان ان تینوں کمیشنوں کی رکنیت سنبھالے گا۔ْ پاکستان کا بیک وقت ان تینوں اہم کمیشنوں کا انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان عالمی برادری کے اعتماد کی عکاس ہے۔