(24نیوز) انکوائری کمیشن نے ملک بھرمیں حالیہ پٹرول بحران کو مصنوعی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انکوائری کمیشن نے رپورٹ میں اوگرا، پٹرول ڈویژن، آئل مارکیٹںگ کمپنیوں کو پٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیا ، ذخیرہ اندوزی سے ملک میں پٹرول بحران پیدا ہوا۔رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے موقع کو بحران میں تبدیل کیا گیا، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے پر درآمد پر پابندی لگادی گئی اور اوگرا اپنی بنیادی ذمہ داریوں سے غافل رہا۔انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پٹرول کی قیمتیں بڑھنے تک کمپنیوں نے تیل ذخیرہ کیا یا سپلائی کم کی، پٹرولیم ڈویژن میں ڈی جی آئل کی تعیناتی غیرقانونی طور پر کی گئی۔
کمیشن نے رپورٹ میں اوگرا میں چیئرپرسن اور ارکان کی تعیناتی پر بھی سوالات اٹھا دیئے،انکوائری کمیشن نے سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن، ڈی جی آئل، عمران ابڑو کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 کی بجائے ماہانہ بنیاد پر کرنے کی سفارش کی گئی۔
رپورٹ میں ڈی جی آئل کو غیرقانونی طور پر کوٹہ مختص کرنے میں ملوث قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ عمران ابڑو اور ان کا سٹاف افسروں بالا کے حکم پر عملدرامد کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوگر مافیا ’’پی ڈی ایم‘‘ جیسے اتحاد بناکر حکومت کو بلیک میل کرتا ہے : وزیراعظم