’’شاہد خاقان کے ایوان داخلے پر پابندی لگائیں‘‘ 

Apr 21, 2021 | 13:17:PM
’’شاہد خاقان کے ایوان داخلے پر پابندی لگائیں‘‘ 
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سپیکر قومی اسمبلی سے معافی مانگیں، حرکت غیر اخلاتی اور غیر جمہوری تھی، واقعے سے دل آزاری ہوئی، سپیکر کو دھمکی دینے سے ادارے کی تضحیک ہوئی۔سابق وزیراعظم کے ایوان داخلے پر پابندی لگائی جائے۔

 تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے معاون خصوصی شہباز گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان نے سپیکر کو جوتا مارنے کی بات کی، کل سے پوٹھوہار کے لوگوں کے تشخص پر سوشل میڈیا پر بات کی جا رہی ہے، پوٹھوہار اور کوہسار میں تہذیب میں رہ کر ہم اختلاف رائے کرتے ہیں، 492 جگہوں پر ہم نے الیکشن لڑا مگر تو تکرار ہوئی نہ ایک بھی گملہ ٹوٹا، میں قوم، سپیکر اور پارلیمان سے پوٹھوہارکی طرف سے معذرت چاہتا ہوں۔صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کا سابق وزیراعظم کہتا ہے کہ مجھے کوئی ایک گالی دے گا تو اسے 10 گالیاں دوں گا، شاہد خاقان عباسی سڑکوں پر لوگوں کے پیچھے لاتیں مارنے کیلئے بھاگتے ہیں، ایسے لوگ پارلیمان میں بیٹھیں گے تو عدم برداشت کا کلچر فروغ پائے گا، ہم مذاکرات، دلیل اور بات چیت سے ایک دوسرے کا موقف سمجھیں۔

یہ بھی پڑھیںشوگر مافیا ’’پی ڈی ایم‘‘ جیسے اتحاد بناکر بلیک میل کرتا ہے : وزیراعظم