آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری ۔۔ بابراعظم کا کونسا نمبر ؟ جانیے !
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کے بعد ٹی 20 کی بھی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور کپتان بابراعظم نے ون ڈے کے بعد ٹی 20 میں بھی اپنی پوزیشن بہتر کرلی ہے۔ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق بابراعظم نے ایک درجہ ترقی کرکے 844 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان 892 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
واضح رہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل کی رینکنگ میں پاکستان کے بلے باز بابر اعظم نے انڈیا کے ویرات کوہلی کو پچھاڑتے ہوئے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 865 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ پانچ سال تک نمبر ون رہنے والے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی 857 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے تین میچوں میں 228 رنز بنانے والے بابراعظم نے سیریز کے دوران مجموعی طور پر 28 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے۔ سیریز کے آغاز سے قبل ان کے اور ویراٹ کوہلی کے درمیان 20 پوائنٹس کا فرق تھا۔بابراعظم کا ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹا نمبر ہے۔بابر اعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ اس سے قبل ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بیٹسمین رہ چکے ہیں۔محمد یوسف نے سنہ 2003 میں آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی بیٹنگ فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔