پہلا ٹی 20 ، پاکستان نے زمبابوے کو 150 رنز کا ہدف دےدیا

Apr 21, 2021 | 14:18:PM
پہلا ٹی 20 ، پاکستان نے زمبابوے کو 150 رنز کا ہدف دےدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں زمبابوے کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر149 رنز بنائے، محمد رضوان 82 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ,کپتان بابر اعظم  2 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے تاہم رضوان نے ناقابل شکست 82 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا۔پاکستان کی جانب سے صرف 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوئے، محمد رضوان 82، دانش عزیز 15 اور فخر زمان 13 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگوے اور مدھیرے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ  پہلے ٹی 20 میں  دانش عزیز  نے ڈیبیو کیا ہے، قومی ٹیم میں بابراعظم، محمد رضوان، فخرزمان، محمد حفیظ، حیدرعلی شامل ہیں جبکہ دانش عزیز، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، محمد حسنین اور حارث رؤف کو بھی اسکواڈ میں نمائندگی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو واضح برتری حاصل ہے،اب تک گرین شرٹس نے  زمبابوے کے خلاف 14میچز کھیلے اور تمام میں فتح سمیٹی۔