طالبان کی عدم شرکت پر افغان امن کانفرنس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) طالبان کی عدم شرکت کی وجہ سے ترکی میں واشنگٹن کی حمایت سے ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی کردی گئی۔
انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس 24 اپریل کو طالبان اور افغان حکومت کے درمیان معاہدے کو تیز تر کرنے کے لئے واشنگٹن کے اس اعلان کی روشنی میں ہونا تھا کہ 11 ستمبر کو افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کا انخلا ہوجائے گا۔افغان حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ استنبول کا اجلاس مقررہ تاریخ پر نہیں ہورہا ہے کیونکہ طالبان نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔التوا کی تصدیق دو دیگر ذرائع سے ہوئی جس میں ایک ایسے حکام بھی شامل ہیں جن کا ملک اس منصوبہ بندی کے عمل میں شامل تھا۔
فوری طور پر اس حوالے سے ترمیم شدہ تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔افغان حکومت کے ترجمان نے اس معاملے پر رائے دینے سے انکار کردیا۔ان مذاکرات کے میزبانوں میں شامل ترکی کے وزیر خارجہ میولوت کاووسوگلو نے کہا ہے کہ رمضان کے بعد تک اجلاس کو روکا گیا ہے تاہم کانفرنس میں شرکت ابھی غیر واضح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے اب تک کتنا قرضہ لیا۔۔؟