محمد عامر نے نئی ٹیم جوائن کرلی

Apr 21, 2021 | 15:34:PM

(24نیوز)سابق قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کینٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔ 

فاسٹ باؤلر  محمد عامر ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں کینٹ کی نمائندگی کریں گے۔ محمد عامر نے نئی ٹیم جوائن کرنے کے بعد ویڈیو  پیغام میں کہا کہ وہ کینٹ کیلئے کھیلنے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔دوسری جانب ترجمان کینٹ کاؤنٹی کا کہنا تھا کہ محمد عامر سے معاہدہ ہونے پر خوش ہیں۔ 

اس حوالے سے کینٹ کاؤنٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کی کِٹ کے ساتھ محمد عامر کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

 یاد رہے اس سے قبل محمد عامر  ای سکس کاؤنٹی کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
 

مزیدخبریں