پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے کو11 رنز سے شکست دیدی

Apr 21, 2021 | 17:40:PM
 پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے کو11 رنز سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہرارے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو11 رنز سے شکست دیدی۔
 پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میچ میں جیت کیلئے150 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 138 رنز بناسکی۔ کریگ اروائن 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
قبل ازیں زمبابوے نے ہرارے سپورٹس کلب میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔بابر اعظم آج اپنے رنگ میں نظر نہیں آئے اور 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ زمبابوے کے بولرز نے کنڈیشنز کا اچھا استعمال کیا اور وقتاً فوقتاً وکٹیں حاصل کرتے رہے تاہم محمد رضوان ایک جانب ڈٹے رہے۔
محمد رضوان نے ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور دانش عزیز نے 15،15 رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔
زمبابوے کے ویزلی مدھیویرے اور لیوک جونگوے نے دو، دووکٹیں حاصل کیں جب کہ رچرڈ این گراوا اور بلیسنگ موزارابانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان 7 دن میں معذرت کریں. سپیکر قومی اسمبلی کا نوٹس