سندھ اسمبلی: حلیم عادل شیخ نے شرجیل میمن کو چھچھورا کہہ دیا۔۔ پی پی اور پی ٹی آئی ارکان میں تلخی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پی پی رہنماشرجیل میمن کو چھچھورا کہہ دیاجس پرپیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان تلخی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر ریحانہ لغاری کی صدارت میں سندھ اسمبلی کااجلاس جاری ہے،اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاکہ میں اپنی بات کروں گا مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ،ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی نے کہاکہ آپ سڑک پر نہیں کھڑے، اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہیں ، میں آپ کو بولنے کی اجازت نہیں دے سکتی،آپ مجھ سے اجازت لئے بغیر بات نہیں کر سکتے، آپ سپیکر چیئر کو دھمکیاں دیں گے تو میں آپ کو بولنے کی اجازت نہیں دوں گی ۔
ناصر حسین شاہ نے کہاکہ حلیم عادل شیخ کو سپیکر سے معذرت کرتے ہوئے اپنے الفاظ واپس لینے چاہئیں، حلیم عادل شیخ اپنے الفاظ واپس لیں گے تو انہیں بولنے کی اجازت ملنی چاہئے، ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی نے کہاکہ آپ نے چیئر کو جوبات کی آپ اپنے الفاظ واپس لیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہاکہ میں اپنے الفاظ کیسے واپس لوں، آپ مجھے بولنے تو دیں ،دوران اجلاس حلیم عادل شیخ نے شرجیل میمن کو چھچھورا کہہ دیاجس پر پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی ارکان کے درمیان تلخی ہو گئی۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہاکہ چھچھوروں کی بات کا جواب نہیں دوں گا، شرجیل میمن نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ چھچھورا ہو گا تو، تو نے چھچھورا کس کو کہاہے ۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان 7 دن میں معذرت کریں. سپیکر قومی اسمبلی کا نوٹس