وزیراعظم نے انسٹاگرام پر امیتابھ کی فلم کا کلپ پوسٹ کرکے ڈیلیٹ کردیا

Apr 21, 2021 | 19:35:PM
 وزیراعظم نے انسٹاگرام پر امیتابھ کی فلم کا کلپ پوسٹ کرکے ڈیلیٹ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاست میں اپوزیشن کے کردار پر بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلم ’انقلاب‘ کا ایک کلپ شیئر کیا گیا تھا جسے بعد میں ڈیلیٹ کردیا گیا۔
وزیراعظم کے اکاؤنٹ سے 1984 میں ریلیز ہونے والی امیتابھ بچن کی فلم ’انقلاب‘ کا ایک کلپ پوسٹ کیا گیا جس میں مرحوم اداکار قادر خان پارٹی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔یہ کلپ ایک منٹ 58 سیکنڈ پر مشتمل تھا اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف پہلے دن سے کرپٹ مافیاز یہی سازشیں کررہے ہیں۔


کلپ میں قادر خان کہتے ہیں کہ ہمیں عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے حکومت سے عوام کا اعتماد ہٹانا ہوگا جس کیلئے ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا لوگ اس سرکار کو نکمی، ناکارہ اور بیکار سمجھ کر کسی اور پارٹی کو کرسی پر بٹھانے پر مجبور ہوجائیں۔یہ پوسٹ 4 گھنٹے بعد وزیراعظم کے آفیشل اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی گئی ہے ،اس کو 2 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی والے ہوشیار۔۔۔ مہنگائی کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا