(24 نیوز) بہاولپور میں کورونا کا مرض شدت اختیار کر گیا، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 38 فیصد تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی )کے مطابق بہاولپور میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 978 ہو گئی ہے جبکہ کورونا کیلئے مختص صادق ہسپتال مریضوں سے بھر گیا، صادق ہسپتال میں 100 سے زائد مریض آکسیجن پر ہیں۔
اسی طرح وکٹوریہ ہسپتال میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 35 فیصد سے تجاوز کر گئی، بہاولپور میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 165 ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے اپنافیصلہ سنا دیا