(24 نیوز)دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا اور اقوام متحدہ نے پاکستان کو 3 اداروں کی رکنیت دے دی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے جرائم کی روک تھام، خواتین سے متعلق کمیشن اور پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کمیشن کی رکنیت حاصل کی ہے اور پاکستان تینوں کمیشنز کی رکنیت یکم جنوری 2022 سے سنبھالے گا۔ کمیشن مختلف معاشی اور معاشرتی امور پر بین لالقوامی کردار ادا کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان جرائم کی روک تھام، خواتین سے متعلق کمیشن و دیگر امور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سپیکر پنجاب اسمبلی نے تعلیمی ادارے اور اکیڈمیز بند کرنیکا عندیہ دیدیا