محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

Apr 21, 2021 | 20:49:PM
 محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) آج صبح سے ہی آسمان پر بادلوں کا راج ہے سورج نے مکھڑا چھپا لیا شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کاسلسلہ جاری رہا۔

 تفصیلات کے مطابق موسم دلفریب ہونے سے ہر منظرنکھرگیا،شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہلکی ٹھنڈی ہواﺅں کے جھونکوں نے رو زداروںکے چہروں پر رونق بکھیر دی۔گلشن راوی، داتا دربار،فیروز پور روڈ اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت18 اور زیادہ سے زیادہ22 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ حالیہ بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ لاہورشہر میں گزشتہ روز بھی صبح سے ہی بادلوں کا بسیرا تھا۔ گزشتہ روز سہ پہر کو تین بجے کے بعد گرد آلود ہوائیں چل پڑی تھیں آج بھی صبح سے ہی ٹھنڈی ہوا چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
 دیگر علاقوں کی بات کی جائے تو سب سے زیادہ بارش نورپورتھل میں 26 ملی میٹرریکارڈ کی گئی تھی جبکہ قصور، لیہ، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، خانپور، بہاولپور، بہاولنگر، جوہر آباد، بھکر، رحیم یار خان میں بھی رم جھم ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:بتایا جائے جب پارلیمنٹ کاسیشن ہو رہا ہو تو کیسے آرڈیننس آ سکتا ہے۔۔ جسٹس جواد حسن