(24 نیوز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا سپیکر کے حوالے سے کہنا تھا کہ سپیکر صاحب جب جان جائیں گے کہ سپیکر کیا ہوتا ہے پھر وہ اس ایوان کا اعتماد حاصل کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہ سپیکر قومی اسمبلی میں فریق بنا ہوا ہے ، میں نے پہلا سپیکر دیکھا ہے کہ جس کی ہاﺅس عزت نہیں کرتا کیونکہ یہ فریق بنا ہوا ہے ۔ جب مجھے ناموس رسالت پر بولنے کا موقع نہیں دیا جائے گا تو میں سپیکر کی عزت نہیں کرونگا۔
شاہد خاقان عباسی کا نوٹس کے حوالے سے سوال پر کہنا تھا کہ مجھے نوٹس موصول نہیں ہوا میڈیا سے ہی پتہ چلا اگر مجھے نوٹس ملا تو بلاول بھٹو سے مشورہ کروں گا کہ نوٹس کا کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی اپنی روایات پر چلتی ہے ،ایک دوسرے کی عزت کرنے سے چلتی ہے، اگر میرے بولنے کا حق سلب کریں گے تو پھر اسمبلی میں سپیکر قتل بھی ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت پر مجھے اور میری جماعت کو نہیں بولنے دیں گے تو میرا رویہ بہت سخت ہو گا ۔سپیکر سے معافی مانگنے کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :669 کو چھوڑ دیا۔۔۔سعد رضوی رہا نہیں ہونگے۔۔ شیخ رشید