وزیراعظم نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو کسی اور وزارت کے ماتحت کرنے کی خسرو بختیار کی درخواست منظور کرلی

Apr 21, 2021 | 22:09:PM
وزیراعظم نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو کسی اور وزارت کے ماتحت کرنے کی خسرو بختیار کی درخواست منظور کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو وزارت صنعت کے بجائے کسی اور وزارت کے ماتحت کرنے کیلئے وفاقی وزیر خسرو بختیار کی درخواست منظور کرلی۔
 وزیراعظم نے ایڈوائزری بورڈ کو کسی اور وزارت کے ماتحت کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سیکرٹری صنعت و پیداوار دوسرے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر شوگر ایڈوائزری بورڈ کسی اور وزارت کے ماتحت کرنے کے اقدامات کریں۔
 اس حوالے سے وزیرصنعت و بجارت خسرو بختیار نے وزیراعظم کو خط میں درخواست کی تھی کہ مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کیلئے شوگر ایڈوائزری بورڈ کسی اور وزارت کے ماتحت کیا جائے۔خسرو بختیار کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ عوام کے حالیہ خدشات کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ چینی سے متعلق معاملات کوئی اور وزارت دیکھے۔

یہ بھی پڑھیں: 669 کو چھوڑ دیا۔۔۔سعد رضوی رہا نہیں ہونگے۔۔ شیخ رشید