(24 نیوز) غیر ملکی میڈیا نے کہا ہے کہ چھٹی پر جانے والے وقار یونس جلد بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑدینگے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اہلیہ کی سرجری کے پیش نظر دورہ زمبابوے چھوڑ کر آسٹریلیا کیلئے عازم سفر ہیں،وہ پی ایس ایل کے دوران پاکستان واپس آئیں گے، ان حالات میں یہ اطلاعات گردش میں ہیں کہ شاید وہ بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے والے ہیں۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں وقار یونس کے قریبی ذرائع کی جانب سے بتایا گیاکہ سابق کپتان تھکاوٹ کا شکار اور اپنی فیملی کی کمی شدت سے محسوس کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ وقار یونس 10ماہ سے مصروف ہیں،دیگر کرکٹرز تو پاکستان واپسی پر اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارلیتے ہیں مگر فیملی آسٹریلیا میں ہونے کی وجہ سے بولنگ کوچ کو وقت نہیں مل پاتا۔
یہ بھی پڑھیں:سپیکر صاحب کو ہاﺅس کی پروا ہے نہ اپنی عزت کا خیال ،شاہد خاقان عباسی
کیا وقاریونس بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے والے ہیں؟
Apr 21, 2021 | 22:21:PM