(24 نیوز)اساتذہ بچوں کو نفسیاتی سزا بھی نہیں دے سکیں گے،تھپڑ مارنے پر پی پی سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سکولوں میں بچوں پر تشدد بارے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے سے محکمہ قانون نے مسودہ قانون تیار کر لیا ہے، سکول میں بچے کو تھپڑ مارنے پر پی پی سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔
کسی بھی قسم کی سزا پر استاد کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، بچوں کو سزا دینے پر استاد کو برطرف بھی کیا جا سکے گا، مسودہ قانون جلد منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے سپیشل بچوں کیلئے سپیشل چلڈرن ویلیج بنانے کا فیصلہ کرلیا، شرقپور میں قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی 104 کنال اراضی پر سپیشل چلڈرن ویلج بنایا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سپیشل چلڈرن ویلج کے قیام کی تجویز کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
شرقپور میں قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی 104 کنال اراضی پر سپیشل ویلیج بنایا جائے گا، چار دیواری کی تعمیر کیلئے دو کروڑ روپے کی گرانٹ بھی جاری کردی گئی۔سپیشل ویلیج میں سپیشل بچوں کیلئے کھیلوں کے گراو¿نڈز، سوئمنگ پول، سپورٹس تھراپی اور تفریحی سرگرمیاں مہیا کی جائیں گی، سپیشل بچے تین ماہ کی چھٹیاں سپیشل ویلیج میں گزارا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :کیا وقاریونس بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے والے ہیں؟