بچو تیاری پکڑ لو۔۔۔پہلی سے آٹھویں جماعت کا امتحان 7 جون سے شروع

Apr 21, 2021 | 23:33:PM
 بچو تیاری پکڑ لو۔۔۔پہلی سے آٹھویں جماعت کا امتحان 7 جون سے شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پنجاب کے 13 اضلاع کے سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے پچاس لاکھ سے زائد بچوں کا امتحان 7 جون سے لیا جائے گا۔
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے صوبے کے 13 اضلاع کے سکولوں میں بچوں کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت پہلی سے آٹھویں جماعت کے پچاس لاکھ سے زائد بچوں کا امتحان 7 جون سے لیا جائے گا۔
کمیشن نے کہا ہے کہ امتحانات کا سلسلہ 25 جون تک جاری رہے گا، رپورٹ کارڈ 30 جون کو جاری کئے جائیں گے اور گرمی کی چھٹیاں یکم جولائی سے ہوں گی۔امتحانی پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا، پیپر پچاس نمبر کا ہوگا جبکہ پچاس نمبر ہوم ورک کے ہوں گے۔پہلی اور دوسری جماعت کے امتحان میں زبانی سوال جواب ہوں گے جبکہ تیسری سے آٹھویں جماعت کا پیپر انشائیہ طرز کا ہوگا۔امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ کا باقاعدہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں۔پہلی تا آٹھویں تک کی کلاسز عید کے بعد تک بند کرنے کا اعلان کیاجائے، کاشف صابرانی