سندھ اسمبلی۔۔ گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی قرارداد منظور۔۔شیخ رشید کی برطرفی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ اسمبلی میں فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
جماعت اسلامی کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سندھ اسمبلی اجلاس میں وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کی جانب سے ناموس رسالت ﷺ کے متعلق قرار داد پیش کی گئی، جو متفقہ طور پر ایوان نے منظور کر لی۔
قرارداد پیش کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری جانیں ناموس رسالت ﷺ پر قربان ہیں، اس حساس مسئلہ کو بہت خوش اسلوبی سے حل ہونا چاہیے تھا۔جماعت اسلامی کے رکن سید عبدالرشید نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ناموسِ رسالت کے حوالے سے کیے گئے معاہدوں پر عمل کیا جائے۔
کالعدم ٹی ایل پی کے مفتی قاسم فخری نے کہا کہ گزشتہ برس نومبر وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا حکومتی نا اہلی کی وجہ سے دوبارہ وقت دیا گیا پھر احتجاج کیا تو ان پر گولیاں برسائیں گئیں، مظاہرین پر فائرنگ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر میری پارٹی پر پابندی ختم کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں۔ حکمرانو۔۔معیشت بہتر کرو یا گھر جاﺅ۔۔سراج ا لحق نے تحریک کی دھمکی دیدی