کوئٹہ دھماکے کے وقت چینی سفیر ہوٹل میں موجود تھے یا نہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ کا اہم بیان

Apr 21, 2021 | 23:49:PM
کوئٹہ دھماکے کے وقت چینی سفیر ہوٹل میں موجود تھے یا نہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کوئٹہ میں نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ چینی سفیرسرینا ہوٹل میں ٹھہرے  ہوئے تھے ، دھماکے کے وقت چینی سفیرہوٹل میں موجود نہیں تھے وہ دوسری جگہ تقریب میں تھے ،چینی سفیر خیریت سے ہیں ۔
شیخ رشید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کےخلاف سازشیں ہو رہی ہیں ،منصوبہ بندی کے تحت دہشتگردی کی لہر آرہی ہے، دیگر شہروں میں بھی دہشتگردی کے واقعات ہو سکتے ہیں ، اسلام آباد کراچی اور لاہور میں دہشتگردی ہو سکتی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ سکیورٹی ناکامی ہے اس لئے گاڑی ہوٹل کی پارکنگ تک پہنچی ،دھماکے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات ہوں گی ،ان کاکہناتھا کہ دشمن عناصر ملک کا امن کا تباہ کرناچاہتے ہیں ،ملک کو اندر سے کمزور کرنے کیلئے سازشیں ہورہی ہیں ،دہشتگرداپنے انجام کو پہنچیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا،4 افراد جاں بحق