(ویب ڈیسک) ملک بھرمیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے، لیسکو حکام نے بجلی کا کوٹہ فوری بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔
ملک بھر میں کراچی، لاہور اور راولپنڈی سمیت کئی بڑے شہروں میں گرمی اور رمضان کے دوران کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے سے عوام پریشان ہے اور شکوہ کر رہی ہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بل تو آتے ہیں لیکن بجلی نہیں آتی۔ ادھر تاجر اور درزی بھی وقت پر آرڈر مکمل نہ کرنے سے مشکلات کا شکار ہیں۔
دوسری جانب لیسکو حکام نے بجلی کا کوٹہ فوری بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ ترجمان کےالیکٹرک کا کہناہے کہ نیشنل گرڈ سے 300 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے، چند علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ عارضی طورپربڑھا دیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مزدوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔ایک جاں بحق،21زخمی