انٹرنیٹ صارفین کے لئے پریشان کن خبر

Apr 21, 2022 | 11:13:AM
انٹرنیٹ صارفین کے لئے اہم خبر
کیپشن: انٹرنیٹ سروس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (24 نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق آج رات 2 بجے سے صبح 7 بجے تک صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا ہوگا۔

پی ٹی اےکے مطابق بین الاقوامی سمندری پاور کیبل کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی کے باعث انٹرنیٹ رفتار میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی پنجاب کی حلف برداری۔ عدالت نے نیا حکم جاری کردیا

پی ٹی اے کا ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لیے متبادل اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمرے پر جانے کی اجازت۔مریم نوازعدالت پہنچ گئی