اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ ملنےپر پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دئیے جانے پر تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسےکی اجازت نہ ملنے پر اسلام ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ہے ۔پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی جانب سے دائردرخواست میں عدالت سے جلسہ کرنے اورلاہورجلسے کے لئے بڑی اسکرین لگانے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر پارک اوراسکرین بند کردیا ہے، عدالت پرامن جلسہ کرنے کی اجازت دے، درخواست میں ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پرآج ہی سماعت کرکے اسلام آباد میں ویڈیو جلسے کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور شہزاد اکبر نے سیاسی انتقام لیا۔مریم اورنگزیب