عید کب ہو گی؟ماہر فلکیات نے پیشنگوئی کردی

Apr 21, 2022 | 12:14:PM

( 24 نیوز) سعودی عرب  اور چند خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 2 اپریل اور پاکستان میں 3 اپریل 2022 کو ہوا تھا،جس کے مطابق اگر 30 روزے ہوئے تو سعودی عرب میں عید 2 مئی جبکہ پاکستان میں 3 مئی کی ہوگی۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق اگر 29 کا چاند نظر آیا تو عید الفطر 1 اور 2 مئی کو متوقع ہے۔

پاکستان میں عید 3 مئی بروز منگل کے دن متوقع ہے لیکن حتمی فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی 1 مئی اور 2 مئی کے اجلاس کے بعد ہی دے گی۔

دوسری جانب سعودی ماہرِ فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عید 2 مئی بروز پیر 2022 کو متوقع ہے کیونکہ اس مرتبہ چاند 30 دن بعد نمودار ہوگا۔

 متحدہ عرب امارات کے ماہر فلکیات ابراہیم الجروان نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ اس سال رمضان میں 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر پیر 2 مئی 2022 کو ہونے کا امکان ہے۔ عید کا چاند ہفتہ اور اتوار کی رات 12 بج کر28 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے۔

عرب ممالک میں اس مرتبہ ایک ساتھ چاند نظر آنے کا امکان ہے۔مصری حکومت نے عید کی 9 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے۔ تعطیلات کا آغاز 30 اپریل سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی پنجاب کی حلف برداری۔ عدالت نے نیا حکم جاری کردیا

 پاکستان میں چھٹیوں کے حوالے سے بھی تاحال کوئی نوٹی فیکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن امکان یہ ہے کہ چھٹیاں ہفتہ 30 اپریل سے دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ صارفین کے لئے پریشان کن خبر

مزیدخبریں