مایا علی نے عثمان  بٹ سے شادی اور2بچوں  کی افواہوں کی حقیقت کھول دی

Apr 21, 2022 | 12:32:PM

(ویب ڈیسک)  پاکستانی اداکارہ مایا علی نے عثمان خالد بٹ سے شادی اور دو بچوں سے متعلق زیرگردش خبروں اور  افواہوں کے پیچھے چھپی اصل حقیقت بتا دی۔

 اداکارہ مایا علی نے  ایک نجی ٹی وی کے پروگرام  میں شرکت کی جس میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  وہ اپنی شادی میں بہت زیادہ لوگوں کو مدعو نہیں کریں گی  بلکہ صرف قریبی اور مخصوص لوگوں کو ہی شادی میں بلائیں گی۔انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے  کہ شادی پاکستان کے کسی خوبصورت مقام پر کروں، ٹھیک اسی طرح جیسے اداکارہ مریم نفیس نے اپنی شادی سوات میں کی ۔

اداکارہ مایا علی کے ہمراہ ان کے ساتھی اداکار عثمان خالد بٹ بھی موجود تھے ، اداکارہ نے دورانِ شو عثمان خالد بٹ کے ساتھ اپنی شادی اور دو بچوں  کی افواہوں کی حقیقت بھی کھولی ۔

 یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر حریم شاہ  مشکل میں پھنس گئیں۔عدالت سے بڑا دھچکا

انہوں نے بتایا کہ ایک دفعہ ڈرامے  کیلئے سیٹ پر موجود تھی کہ  اچانک والدہ کا فون آیا اور انہوں نے کہا کہ  تم نے کسی عثمان نام کے لڑکے سے شادی کرلی اور مجھے بتایا بھی نہیں؟پروگرام میں اداکارہ کے ساتھ موجود عثمان خالد بٹ نے بات کو مزید بڑھاتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ پر  ویکیپیڈیا  ہم دونوں کو شادی شدہ بتاتا ہے اور ساتھ ہی دو بچے بھی لکھ رکھے ہیں۔
 

مزیدخبریں