امریکی صدر خرگوش کے اشاروں پر چلتے رہے۔آخر وہ کون تھا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی گئی ان دونوں ویڈیوز میں الگ الگ زاویئے سے اس خرگوش کو بائیڈن پر حکم چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک مختصر ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران ہیں کہ خرگوش کے بھیس میں یہ نامعلوم شخص کون ہے جو امریکی صدر جو بائیڈن پر حکم چلاتے ہوئے انہیں ایک سے دوسری جگہ جانے کےلیے کہہ رہا ہے،ہر کوئی حیران تھا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ جو بائیڈن پر حکم چلانے والا یہ خرگوش کا بھیس بدلے وائٹ ہاؤس کا کوئی بہت بااختیار عہدیدار ہے۔یہی نہیں بلکہ بائیڈن بھی کسی سعادت مند بچے کی طرح اس کا حکم مانتے ہوئے اُسی طرف چل دیتے ہیں کہ جس طرف چلنے کےلیے وہ خرگوش انہیں اشارہ کرتا ہے۔
Why is the Easter Bunny directing the President of the United States ???????????????????????????????? pic.twitter.com/9bgXQJ6EXW
— Abigail Marone ???????? (@abigailmarone) April 18, 2022
امریکی میڈیا کے مطابق، یہ ویڈیو پیر 18 اپریل کے روز وائٹ ہاؤس میں ایسٹر کی خصوصی تقریب ’’ایسٹر ایگ رول‘‘ کے موقع پر بنائی گئی تھی۔جو بائیڈن اس تقریب میں موجود لوگوں سے بات چیت کر رہے تھے کہ افغان رپورٹر ناظرہ کریمی نے ان سے پاکستان اور افغانستان کے بارے میں سوال کردیا۔
بائیڈن نے اس سوال کا جواب دینا شروع کیا ہی تھا کہ ایسٹر بنی (ایسٹر خرگوش) کے بھیس میں ایک نامعلوم شخص تیزی سے وہاں آ پہنچا اور ’’ایسٹر بنی آگیا ہے!‘‘ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے، امریکی صدر کو دوسری طرف چلنے کا اشارہ کیا۔ لوگوں کو زیادہ حیرت اس بات پر ہوئی کہ جو بائیڈن نے بھی بلا چوں و چرا کیے اس خرگوش کا حکم مانا اور وہاں سے چل پڑے۔
Joe Biden quickly interrupted by the Easter Bunny after he starts to comment on #Afghanistan and #Pakistan at the White House #EasterEggRoll ???? pic.twitter.com/xLkuyyudDj
— Thomas C. Dillon (@craigtdillon) April 18, 2022
سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ یہ خرگوش غالباً وائٹ ہاؤس کا کوئی طاقتور اور انتہائی بااختیار عہدیدار ہےاس حوالے سے کئی نام بھی لیے گئے لیکن بالآخر معلوم ہوا کہ وہ خرگوش کوئی مرد نہیں بلکہ خاتون تھیں جن کا نام میگن ہیز ہے۔
.@POTUS @FLOTUS SURPRISE! pic.twitter.com/tE1dvRYkj6
— Meghan Hays (@MegHays46) April 18, 2022
میگن ہیز امریکی صدر کی خصوصی معاون اور وائٹ ہاؤس میں سرکاری پیغام رسانی (میسج) سے متعلق شعبے کی ڈائریکٹر بھی ہیں،اپنے اسی عہدے کی بناء پر ایسٹر ایگ رول میں انہوں نے جو بائیڈن کو ایک بے موقع سوال کا جواب دینے سے باز رکھا اور دوسری طرف چلنے کا اشارہ کیا۔
بائیڈن بھی فوراً یہ اشارہ سمجھ گئے اور دوسری جانب چل پڑے لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اسی معمولی سی بات کا بتنگڑ بنا کر یہ ویڈیو وائرل کروا دی۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان میں ’میگنیشیم‘ سے بھرپور غذائیں کھائیں