آج چار بجے سے میٹرو بس، اورنج ٹرین عارضی طور پر بند

Apr 21, 2022 | 13:22:PM
میٹرو بس ، اورنج ٹرین بند، فائل فوٹو
کیپشن: میٹرو بس ، اورنج ٹرین بند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے آج گریٹر اقبال پارک پر ہونیوالے جلسے کے موقع پر میٹرو بس سروس اور اورنج لائن ٹرین آج شام 4 بجے سے عارضی طور پر بند کردی جائیں گی جب کہ کل سے میٹرو اور اورنج لائن اپنے شیڈول کے مطابق چلیں گی۔
 تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کے آج گریٹر اقبال پارک (مینار پاکستان) پر ہونیوالے جلسے کے موقع پر میٹرو بس سروس اور اورنج ٹرین کو عارضی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں خلل ڈالنے کیلیے حکومت نے پنجاب میں بجلی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کے دوران پنجاب کے شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی اور شہریوں کو مطمئن کرنے کےلیے اسے معمول کی لوڈشیڈنگ کا جواز دیا جائے گا،کراچی جلسے میں بھی عمران خان کے خطاب کے دوران پنجاب کے کئی شہروں میں عوام نے بجلی بند ہونے کی شکایت کی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:      رمضان میں ’میگنیشیم‘ سے بھرپور غذائیں کھائیں