منحرف ارکان نے عمران خان کیخلاف نیا محاذ کھول دیا

Apr 21, 2022 | 14:01:PM

(24نیوز)منحرف ارکان نے عمران خان کیخلاف نیا محاذ کھول لیا۔ عمران خان کے خلاف آئین کی خلاف ورزی پر عدالت جانے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق منحرف ارکان نے عمران خان نے کیخلاف عدالت جانیکا اعلان کردیا ۔احمد حسین ڈھیر نے کہا کہ عمران خان نے آخری رات آئین توڑنے اور مارشل لاءلگوانے کی کوشش کی جبکہ راجہ ریاض نے کہا کہ ہم باغی نہیں،ناراض ہیں۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکے معاملے پرمذاکرات کررہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن بنچزمیں ناراض اراکین کی تعداد زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر پنجاب نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا

مزیدخبریں