قتل کی لرزہ خیز واردات،آنکھیں نوچ کر لاش کے ٹکڑے کر ڈالے

Apr 21, 2022 | 14:37:PM

(ویب ڈیسک)سرگودھا میں  11سالہ بچے کے قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آگئی، سفاک قاتلوں نے آنکھیں نوچنے کے بعد کلہاڑی سے لاش کے ٹکڑے کردیے۔

تفصیلات کے مطابق 27چک میں 11 سالہ محمد فیاض کو کلہاڑی سے قتل کر دیا گیا جبکہ اس کی آنکھیں نوچنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے کھیتوں میں پھینک دی گئی۔ علاقے میں خوف و غصہ کی لہر، لواحقین نے سرگودھا اجنالہ روڈ رکاوٹیں کھڑی کر کے بلاک کر دی۔

آر پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی جب کہ پولیس نے مقتول کے والد کی نشاندہی پر تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، تفتیش جاری ہے جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:      آج چار بجے سے میٹرو بس، اورنج ٹرین عارضی طور پر بند 

مزیدخبریں