آئی ایم ایف نے پاکستان پرمزید پانچ شرائط عائد کردیں

Apr 21, 2022 | 15:44:PM

(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے قرض کی منظوری کے لئے پاکستان پر مزید پانچ کڑی شرائط عائد کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان قرضے کی منظوری کیلئے پاکستان پر مزید شرائط عائد کی ہیں ، ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے پٹرولیم مصنوعات پر دی گئی سبسڈی کو ختم کرنے، بجلی کی قیمتیں بڑھانے، صنعتوں کی دی گئی ایمنسٹی سکیم ختم کرنے اور ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کا مطالبہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد نئی حکومت نے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیرخزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے امریکا روانہ ہوچکے ہیں ۔وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اس لئے وہ واشنگٹن جارہے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو سدھارنے کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے تعلقات کو بحال کرنا ہوگاانہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ملک میں غربت اور بے روزگاری کو بڑھایا ہماری حکومت ان مسائل کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے روزگاری ، غربت کی سطح کو دیکھ کر ہماری معیشت کا باآسانی اندازہ لگا یا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے جمہوری نظام کا قیام بہت ضروری ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ اگر آئی ایم ایف سے ڈیل کامیاب ہوجاتی ہے تو روپے کی قدر میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم کام کریں گے عمران خان کی طرح الزامات کی سیاست میں نہیں پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی معاشی صورتحال ۔۔کیا قبل از وقت الیکشن ممکن ہیں ؟؟مفتاح اسماعیل نے بتادیا

مزیدخبریں