مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا دھچکا

Apr 21, 2022 | 16:03:PM
مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا دھچکا
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مریم نواز کے عمرے پر جانے کیلئے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی  بینچ نے سماعت سے معذرت  کرتے ہوئے قرار دیا کہ بہتر ہے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ ہی مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے۔  جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو جن معزز جج صاحبان نے پہلے سنا بہتر ہے وہی اس کیس کو سنیں۔

دو رکنی بینچ نے مریم نواز کے کیس کو چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔ دو رکنی بینچ نے مریم نواز کے کیس کو متعلقہ بینچ کو بھجوانے کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آج کیاسرپرائز دیں گے؟فیاض الحسن چوہان نے بتا دیا

 لیگی رہنما کے وکیل کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر مل کیس میں ضمانت دی تھی، مریم نواز نے عدالتی حکم پر اپنا پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے لیکن مریم نواز اب 27 اپریل کو عمرہ پر جانا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں کا اعلان